ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: شرپسندوں نے زبردستی مسجد میں گھس کر متولّی پر کیا حملہ

منگلورو: شرپسندوں نے زبردستی مسجد میں گھس کر متولّی پر کیا حملہ

Tue, 30 Mar 2021 20:31:38    S.O. News Service

منگلورو،30؍مارچ (ایس او نیوز) فرنگی پیٹ میں واقع بیرالوالدین مسجد میں گھس کر شرپسندوں نے  دوسرے منزلے پر قیام پزیر مشتاق نامی متولّی پر حملہ کیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حملہ کی یہ واردات تین شرپسندوں نے گزشتہ رات 12بجے کے قریب انجام دی ہے۔ حملہ آوروں سے بچنے کے لئے بھاگنے کی کوشش میں مشتاق کے پیر میں چوٹ آئی ہے۔ ایک نجی اسپتال میں اس کا علاج کیا گیا ہے۔ موقع پر حملہ آور فرار ہونے کی فوٹیج مسجد کے احاطے میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے۔ حملہ کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔  بنٹوال ٹاون پولیس نے کیس رجسٹر کرلیا ہے۔


Share: